دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بلا تفریق آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے،ہوٹل ایسوسی ایشن مری

جمعہ 24 فروری 2017 21:33

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) دہشتگردی کے خلاف عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگر دی کے خاتمہ کیلئے قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے بلا تفریق آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے، ان خیالا ت کا اظہار ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداران سلیم اکابر عباسی ،راجہ مسعود آصف ،سیٹزن فورم کے صدر حافظ جاوید عباسی، جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی ا ور دیگر نے کیاانھوں نے کہا کہ ملک سب سے اہم ہے یہ ہوگا تو سب ہوں گے پاک فوج کی ہائی کمان نے آپریشن ردالفسادشروع کرنے کا جو فیصلہ پورے ملک میں کیا ہے یہ خوش آئنداور وقت کی ضرورت ہے اور مری کے باسی اور کاروباری طبقہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھٹرے ہیں اور پاک فوج کی جانب سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس آپریشن کا جاری رہنا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں