لیڈی گاگا نے خود سے 17 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی

کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگوٹھی دی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:50

لیڈی گاگا نے خود سے 17 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی کے حوالے سے یوں تو گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں جاری تھیں،تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔ساتھ ہی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا کو منگنی پر دی جانے والی انگوٹھی معمولی نہیں بلکہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کی مالیت تقریبا پاکستانی 5 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

32 سالہ گلوکارہ نے خود سے 17 سال بڑی عمر کے ٹیلنٹ ایجنٹ کرسٹیئن کرنیو کے ساتھ منگنی کی ہے،جن سے ان کے تعلقات کئی ماہ سے تھے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگھوٹی دی۔رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں خواتین کے حوالے سے جاری 25 ویں سالانہ تقریب میں 34 سالہ لیڈی گاگا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے منگیتر کرسٹیئن کرنیو کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

لیڈی گاگا تقریب میں آئیں تو ان کے بائیں ہاتھ میں انتہائی قیمتی انگھوٹی جگمگا رہی تھی۔انگھوٹی کے بارے میں ڈبلیو پی ڈائمنڈ کے صدر اینڈریو براؤن نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو انگھوٹی لیڈی گاگا پہن کر آئیں تھیں وہ تقریباً 5 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی تھی کیونکہ اس میں گلابی نگینہ تھا۔لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرنیو کے مابین تعلقات کی خبریں نومبر 2017 سے گردش کررہی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کی منگنی کی خبریں درست ہیں تو انہوں نے یقیناً موسم سرما میں خاموشی سے منگنی کی۔لیڈی گاگا کی جانب سے منگنی کے حوالے سے از خود انکشاف کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا اور سوشل میڈیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے سوالات کا معاملہ بھی رک گیا۔نیویارک میں 28 جنوری کو منعقدہ 60 ویں گرامی ایوارڈ کی تقریب میں لیڈی گاگا اپنے منگیر کرسٹیئن کرنیو کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں