سالگرہ کا کیٹ کاٹتے ہوئے اداکارہ کے بالوں میں آگ لگ گئی

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) امریکی اداکارہ اور ڈیزائنر نکول رچی کی سالگرہ کا خوبصورت دن ایک خوفناک اور درناک دن میں اس وقت بدل گیا جب دوران تقریب ان کے بالوں میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نکول رچی نے رواں ہفتے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی، بعد ازاں تقریب میں پیش آئے واقعہ کی خوفناک ویڈیوبھی اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے سامنے سالگرہ کا کیک بھی موجود ہے جس پر ان کی تصویر بھی لگی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب اداکارہ جھک کر موم بتیاں بجھانے میں مصروف تھیں اسی دوران آگ نے ان کے سنہرے گھنگریالے بالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اداکارہ نے فوراً دور ہٹتے ہوئے بالوں پر سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہیں اسی کوشش کے دوران آگ مزید بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں