فارمولا ای چیمپئن شپ فرانس کے ڈرائیور ایرک نے جیت لی

اتوار 15 جولائی 2018 16:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) امریکا میں ہونے والی فارمولا ای چیمپئن شپ فرانس کے ڈرائیور ایرک نے جیت لی ہے۔ امریکا میں فارمولا ای چیمپئن شپ کے فیصلہ کن روز دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے پر برتری کیلئے سب نے بھرپور محنت کی، تیز رفتاری کے باعث کچھ گاڑیاں حادثے کا شکار بھی ہوئیں۔فرانس کے ڈرائیور ایرک نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں