امریکی اولمپکس جمناسٹکس ٹیم کی سابق معائنہ کار کا انوکھا کارنامہ

ریپ’ اور جنسی ہراساں کی شکار ہونے والی 144 خواتین کو ایوارڈ سے نواز دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:33

امریکی اولمپکس جمناسٹکس ٹیم کی سابق معائنہ کار کا انوکھا کارنامہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) امریکی کی اولمپکس جمناسٹکس ٹیم کے سابق معائنہ کار ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ‘ریپ’ اور جنسی ہراساں کی شکار ہونے والی 144 خواتین کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔‘ریپ’ اور ہراساں کا شکار ہونے والی خواتین کو امریکا کے معروف انٹرٹینمنٹ اسپورٹس ایوارڈ ‘ایکسیلنس ان اسپورٹس پرفارمنس ایئرلی ایوارڈ’ (ای ایس پی وائی‘ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کی ان شخصیات کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات دی ہوتی ہیں، تاہم اس بار ریپ کی شکار ہونے والی خواتین کو بھی یہ ایوارڈ خصوصی طور پر دیا گیا۔ای ایس پی وائی کی ترجمان اور سابق ایتھلیٹ کیری پوٹس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ریپ اور ہراساں ہونے والی امریکی کی سابق ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوارڈ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ہراساں اور ریپ کی شکار ہونے والی کھلاڑیوں کو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ریپ کی شکار کھلاڑیوں اور خواتین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک بار پھراپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے دیگر خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر خاموش نہ رہنے کا پیغام بھی دیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر لاری نصر کو گزشتہ برس مشی گن کی ایک عدالت نے 150 کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی ہراساں اور ریپ کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 175 سال قید کی سزا سنائی تھی۔54 سالہ لاری نصر پر الزام تھا کہ انہوں نے کم سے کم 3 دہائیوں تک 15 سال سے 40 سال کی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سمیت ان کا ریپ بھی کیا۔عدالت میں ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے متعدد سابق ایتھلیٹس پیش ہوئی تھیں، جنہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ہولناکیوں سے متعلق عدالت کو بتایا۔کئی خواتین عدالت میں اپنے ساتھ ہونے والی ہولناکیوں کی داستان سناتے وقت رو پڑیں تھیں، جب کہ متعدد خواتین نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاری نصر کی حیوانیت سے پردہ اٹھایا۔۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں