امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف ٹائٹل فائٹ جیت لی

کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا اور اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی فائٹ دلچسپ رہی ،پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا، عامر خان

اتوار 21 اپریل 2019 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8-10 کی برتری حاصل کی ، دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر کرافورڈ نے باکسر عامر پر 9-10 کی برتری حاصل کی۔

تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9-10 کی برتری حاصل کی،بعدازاں کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹ کا اختتام 46-48 کی برتری سے کیا۔کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی جس میں کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا اور یوں اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چمپئن ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔دوسری جانب باکسر عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ فائٹ دلچسپ رہی لیکن انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا۔ شکست کے بعد عامر خان نے اپنے فینز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں