غ*امریکی جمناسٹک کھلاڑی سائیمونی بائیلزنے ورلڈچیمپئن شپس میں فلورفائنل جیت لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

ٴ سٹٹگارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) امریکی جمناسٹک کھلاڑی سائیمونی بائیلزنے ورلڈچیمپئن شپس میں فلورفائنل جیت لیا،انہوںنے گزشتہ روزایک ہی دن اپنادوسراسونے کاتمغہ حاصل کیا،اوراس طرح ان کے تمام وقتوں میں حاصل کئے گئے عالمی تمغوں کی تعدادریکارڈ25ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

)بائیس سالہ کھلاڑی نے اپنافلورورلڈٹائٹل کادفاع کرنے اوربین والٹ ، آل راؤنڈاورامریکہ کے ساتھ ٹیم فائنلزجیتنے کے بعدپانچ سونے کے تمغوں کے ساتھ سٹٹگارٹ چیمپئنزشپس کااختتام کیا۔بائیلزنے اپنے کیرئیرکاپچیسواں عالمی میڈل امریکی ٹیم کی ساتھی کھلاڑی سنیسالی سے صرف ایک پوائنٹ سے آگے رہ کرحاصل کیا،جنہوںنے چاندی کاتمغہ جیتا،جبکہ روس کی انجیلیناملنیکووانے کانسی کاتمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں