امریکی باکسر دورانِ فائٹ دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:13

امریکی باکسر دورانِ فائٹ دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا
شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے، سپرویلٹرویٹ کے دسویں رائونڈ میں ناک آئوٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ رنگ سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف بھی دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں