ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 14:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں اپنے میچ کے اختتام کے بعد سابق ورلڈ چمپئن سیٹھ رولنز واپس جارہے تھے کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آکر ان پر حملہ کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سیکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں