مری، آل پاکستان میراتھن ریس،ریسکیو 1122 مری کے ڈرائیور اسد نیاز کی پانچویں پوزیشن

پیر 6 دسمبر 2021 15:18

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) تحصیل مری میں منعقد کی جانے والی آل پاکستان میراتھن ریس میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122 مری کے ڈرائیور اسد نیاز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اسد نیاز کو سنٹرل سٹیشن آفس مری طلب کر کے شاباش اور حوصلہ افزائی کی گئ۔اسد نیاز ریسکیو 1122 مری میں بطور ڈرایئور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈایئریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن ، انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری حمزہ علی خان کی جانب سے مبارکباددی گئی ۔اس موقع پر ڈجی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو  1122 کا کہنا تھا ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیئے تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروس فراہم کریں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں