ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لئے ایک اجلاس پی سی بی چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی زیر صدارت مری میں بھوربن کے مقام پر منعقد ہوا

ہفتہ 16 جون 2007 16:42

بھوربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2007) پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لئے ایک اجلاس پی سی بی چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کی زیر صدارت مری میں بھوربن کے مقام پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تمام ایسوسی ایشنز اور ڈیاپرٹمنٹس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسو سی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹس نے ڈاکٹر نسیم اشرف اور ان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نسیم اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا پابند ہوگا اور جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہیں لے گا اسے نہ تو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور نہ ہی سینٹرل کنٹریکٹس دئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے گی

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں