3Gاور 4Gناکام ، صارفین کو مشکلات کا سامنا ، مظفرآبادمیں قائم پی ٹی سی ایل وینگل کی فرنچائز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی

بدھ 11 اپریل 2018 18:47

3Gاور 4Gناکام ، صارفین کو مشکلات کا سامنا ، مظفرآبادمیں قائم پی ٹی سی ایل وینگل کی فرنچائز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) 3Gاور 4Gناکام ، صارفین کو مشکلات کا سامنا ، مظفرآبادمیں قائم پی ٹی سی ایل وینگل کی فرنچائز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی ،ْ جبکہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے نہ سروس بحال کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی دلچسپی ، تھوک کے حسا ب سے وینگلیں فروخت کرکے صارفین کو کہاجاتا ہے کہ بس چند منٹوں میں سروس ٹھیک ہوجائیگی جبکہ اُس کے بعد یہ سلسلہ مہینوں تک چلتا ہے ، فرنچائز پر لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گیا ہے ، پی ٹی اے ، ضلعی انتظامیہ مظفرآبادپی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیں اور عوام کے ساتھ کئے جانیوالے بونڈ مذاق کا نوٹس لیا جائے ،پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کو ضلع بدر کیا جائے جو سالانہ کروڑوں روپے کما کر بدلے میں صارفین کو خجل خوار کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں پی ٹی سی ایل وینگل وبال و جان بن گئی ، حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص سروس کے باوجود NOCجاری کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لٹنے کیلئے چھوڑ دیا ہے جبکہ اس سے قبل 2Gاور3Gکے نام پر مظفرآباد میں ٹوٹل 25ہزار وینگل کی گنجائش تھی جبکہ پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ نے وہاں 45ہزار وینگلیں فروخت کی جبکہ اسکے بعد بھی عوام اور پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کی اکثر لڑائی رہتی تھی وہاں پی ٹی سی ایل وینگل کی انتظامیہ نے عوام کو نئے سبز باغ دکھا کر 4Gکلائوڈ اور وینگل متعارف کرواکر شہر بھر میں بڑے بڑے پوسٹر نسب کروائے گئے جہاں عوام کو باور کروایا گیا کہ 4Gسروس دنیا کی فاسٹ اور تیز ترین سروس ہے جس پر ایک مرتبہ پھر عوام پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کی باتوں میں آکر دھڑا دھڑ اپنی وینگل فروخت کرکے کروڑوں روپے کمالئے جبکہ عوام کا رونا ہے کہ نہ سروس بہتر ہے نہ ہی ان کی جی بی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ہے کیونکہ 20GBلینے والے صارفین وینگل یا کلائو ڈ استعمال کریں یا نہ کریں 10دن میں اُن کا بیلنس آٹو میٹکلی ختم ہوجاتا ہے جب پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کے دفتر میں جائو تو وہاں اُن کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ اپنا پیکج استعمال کرچکے ہیں جس پر صارفین اور پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ کی لڑائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ہم نے وینگل استعمال ہی نہیں کی اور بیلنس کس طرح ضائع ہوگیا جس پر صارفین نے حکومت ِ آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل وینگل کی آڑ میں ہونے والی نسر بازی کا نوٹس لیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل پر دبائو ڈالیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں