انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ نے 17 دسمبر کی کامیاب ہڑتال کیلئے رابطہ مہم تیز کر دی

منگل 8 دسمبر 2015 13:51

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی08دسمبر۔2015ء) گرلز کالج روڈ کی عدم تعمیر اور متعلقہ ٹھیکیدار کی طرف سے ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ نے کامیاب ہڑتال کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی۔ 17 دسمبر کو گرلز کالج روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن اور شاہراہ سری نگر کو بند کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر شاہرات چوہدری رشید کے خلاف گرلز کالج روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ناقص میٹریل کیخلاف انجمن تاجران گرلز کالج روڈ سراپا احتجاج ۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انجمن تاجران گرلز کالج روڈ کے صدر اشتیاق برکت ،معظم علی مغل، راجہ فاروق ،وقار اعوان، خواجہ اعجاز مانکوں نے کہا کہ 17 دسمبر کی کامیاب ہڑتال کیلئے تاجر رہنماؤں نے رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ 17 دسمبر کو انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ شٹر ڈاؤن کر تے ہوئے شاہراہ سرینگر کو مکمل بلا کریگی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں