گورنمنٹ گرلز کالج لیپہ میں 7لیکچررز کی تعیناتی ،کالج وین بھی فراہم کردی گئی

منگل 12 نومبر 2019 21:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) آزاد حکومت نے وادی لیپہ کے عوام کے ساتھ اور ایک وعدہ پورا کر دیا،گورنمنٹ گرلز کالج لیپہ میں 7لیکچررز کی تعیناتی ،کالج وین کی فراہمی سے دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا،عوام علاقہ کا وزیراعظم،وزیر ہائیر ایجوکیشن ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن،ناظم اعلیٰ،ڈویژنل ڈائریکٹر سے اظہار تشکر،گورنمنٹ گرلز کالج لیپہ عرصہ دراز سے 3سٹاف ممبران پر چل رہا تھا،موجودہ حکومت نے عوام علاقہ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کالج میں7نئے لیکچررز کی تعیناتی کر دی ہے ،فزکس،کیمسٹری،بائیولوجی،انگریزی،اردو ،معاشیات،کمپیوٹر لیکچررز کی تعیناتی سے طالبات کو تعلیم کی جدید سہولیات میسر آئیںگی ،تاہم کالج میں ابھی بھی سیاسیات،تاریخ،فزیکل ایجوکیشن اور ریاضی کی اسامیاں خالی ہیں،عوام علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان پر بھی جلد تعیناتیاں ہو جائیں گی ،سٹاف کی تعیناتی پر عوام علاقہ نے حکومتی زعما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سٹاف کی ضروریات پوری کر کے حکومت نے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں،قبل ازیں حکومت کی جانب سے کالج کو وین بھی فراہم کی جا چکی ہے،والدین اور طالبات نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ بقیہ خالی اسامیو ں پر بھی جلد تعیناتیاں ہو جائیں گی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،معیار تعلیم میں بہتری آئے گی اور نتائج میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا،پرنسپل کالج ملک مشتاق احمد کو بھی عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے جنھوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود کالج کی بہترین کیلئے جاندار اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں