کنڑول لائن کے آرپار چلنے والی سرینگر۔مظفرآباد بس سروس ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد بحال ہوگئی

پیر 23 اکتوبر 2017 11:44

کنڑول لائن کے آرپار چلنے والی سرینگر۔مظفرآباد بس سروس ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد بحال ہوگئی
سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) کنڑول لائن کے آرپار مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان چلنے والی سرینگر۔مظفرآباد بس سروس ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنڑول لائن پر گولہ باری کے باوجود سرینگر۔

(جاری ہے)

مظفرآباد بس سروس پیر کو سرینگر سے اوڑی سیکٹر میںکمان پوسٹ روانہ ہوگئی۔ بس پر آزاد کشمیر واپس جانے والے 21مسافر سوا تھے جن میں 13خواتین بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے باہمی معاہدے کے بعد اپریل 2005ء میں منقسم کشمیری خاندانوں کی سہولت کیلئے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان سرینگر۔مظفرآباد بس سروس شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں