بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین شہید6افراد زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اکتوبر 2017 11:26

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین شہید6افراد زخمی
مظفر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 25اکتوبر 2017ء):بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ6افراد زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والی خواتین میں نوکوٹ گاؤں کی سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کی شناخت شکیل، انور بیگ، منیر، ذیشان، رفیق اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔زخمیوں کو لیپا آرمی میڈیکل سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا منہ توڑ جواب جس کے نتیجے میں 4 بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں