مظفرآباد اورگردونواح میں 3.5 شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 نومبر 2017 19:21

مظفرآباد اورگردونواح میں 3.5 شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے
مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) : آزاد کشمیرمیں مظفرآباد، ہٹیاں بالا،وادی لیپا اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادکشمیرکے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیرکے علاقوں مظفرآباد، ہٹیاں بالا،وادی لیپا اورگردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 19کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں