بھارت نے پھر سے پاکستان پر حملہ کر دیا

پاک، بھارت جنگ بندی اتفاق کے باوجود بھارتی فورسز کی ایل او سی میں فائرنگ سے ایک شہری زخمی سالہ مدثر اقبال کو عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس میں ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا ،ْ پائوں پر گولی لگی

ہفتہ 2 جون 2018 14:18

بھارت نے پھر سے پاکستان پر حملہ کر دیا
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کے محض تین دن بعد ہی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس عہدیدار محمد شکیل نے بتایا کہ 25 سالہ مدثر اقبال کو عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس میں ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مدثر اقبال کو بائیں پاؤں میں گولی لگی جس کے بعد انھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ گاؤں پولاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پونچھ سیکٹر میں واقع ہے جہاں شہری اکثر و بیشتر بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں ،ْپونچھ سیکٹر میں 15 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55 سالہ شہری جاں بحق ہوا تھا۔یاد رہے کہ 29 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے خصوصی ہاٹ لائن میں رابطے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں