مجھے یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کر سکتا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد و جموں کشمیر پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 14:27

مجھے یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کر سکتا
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آزاد جموں وکشمیر پہنچ گئے جہاں وہ عوامی ریلی کی قیادت کریں گے ۔ آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، تتہ پانی اور ہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔ کشمیر پہنچنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیری عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کر سکتا۔

لیکن اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے ، ہمارے پاس کنونشل وار کی کوئی آپشن نہیں ہے۔ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو میں ساری دنیا کے میڈیا کے ذریعے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آٹھویں مرتبہ وزیر بنا ہوں ، میں ہوش و حواس میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہو گی اور پھر مندر میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی۔

(جاری ہے)

ہندوستان میں گھاس نہیں اُگے گی، چڑیاں نہیں چہکیں گی، جو ہندوستان کا مسلمان ہے ، میں اُترپردیش کے مسلمانوں سے مخاطب ہوں ، ہم تیاری کر رہے ہیں، خان صاحب اگلے ماہ اقوام متحدہ سے ہو آئیں میں سری نگر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو سری نگر سے کال ہو گی پاکستان میں بھی انشاء اللہ سردار عتیق اور عمران خان کی طرف سے وہی کال ہو گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں