آرمی چیف دورے پر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

کشمیریوں کو مسلسل محاصرے میں بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ہم اپنا کردار ادا کریں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 20:21

آرمی چیف دورے پر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ فوجی مورچوں کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کو سرحدوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہم اس کا جواب دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو مسلسل محاصرے میں بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی قیمت ادا کرنا پڑی ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ 
 
خیال رہے کہ آج اقوام متحدہ کے کئی ورکنگ گروپوں اور خصوصی نمائندوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی شق نمبر9اور10کے مطابق کشمیریوں کوانکے حق آزادی کی ضمانت اور ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کے سامنے ان کے مقدمات کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنائے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں