آزاد کمشیر میں پہاڑوں نے ماہِ اکتوبرمیں برف کی سفید چادر اوڑھ لی

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو موسم کی پہلی برفباری کے بعد آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی نوید سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 15:25

آزاد کمشیر میں پہاڑوں نے ماہِ اکتوبرمیں برف کی سفید چادر اوڑھ لی
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20اکتوبر2019ء) آزاد کمشیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے ساتھ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔حسین موسم کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کشمیر کی ان حسین وادیوں کا رُخ کر رہی ہے۔مظفرآباد میں گذشتہ تین روز سے بارش کے ساتھ ساقتھ بالائی عالقوں میں برفباری جاری ہے۔

بادلوں کی اوٹن سے سورج کی اٹھکیلیاں بھی جاری ہیں جب کہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔موسم کی پہلی برف سے ڈھکے پہاڑوں اور چاروں جانب قدرتی حسن میں گردی وادیوں کا نظارہ کرنے سیاح بھی تفریحی مقامات کر رخ کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں آئندہ 12 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور آئندہ چند روز میں موسم میں مزید 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ برف باری کے پیش نظر بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔جب کہ مسلسل برفباری کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کٹ گیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں