وزیراعظم اور وزیراطلاعات کا فیاض راجہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) وزیراعظم اور وزیراطلاعات کا فیاض راجہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس‘آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر صحافی فیاض راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی-دریں اثناء آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے سینئر صحافی فیاض راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں