آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان کا سینئر صحافی سلیم اختر پروانہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 15:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے سینئر صحافی سلیم اختر پروانہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا وہ صحافت کے میدان میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں