شہبازشریف کی آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے عہدیداران سے ملاقات ‘

مقبوضہ کشمیر میں5اگست کے اقدامات کے بعد تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 اگست 2020 21:21

شہبازشریف کی آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے عہدیداران سے ملاقات ‘
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطا ب سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے عہدیداران سے سابق وزیر اعظم پاکستان وپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف اور جمعیت علماء اسلام ( ف) کے رہنما مولانا اسدالرحمان کے ہمراہ ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں5اگست کے اقدامات کے بعد تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف نے پاکستان کی عوام کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدرریاست سردار مسعود خان ، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان ، سپیکر شاہ غلام قادر،سینئر وزیر چوہدری طارق فارق، وزیر اطلاعات ، سیاحت و سپورٹس راجہ مشتاق احمد منہاس، وزیر شہری دفاع احمد رضا قادری ودیگر بھی موجود تھے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں