تحریک انصاف کو دھچکا، سینئر رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان

آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین اور سابق وزیر طاہر کھوکھر نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 جون 2021 10:46

تحریک انصاف کو دھچکا، سینئر رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان
آزاد کشمیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا لگ گیا، سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر طاہر کھوکھر نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری،سردار منصور خان، سردار اعجاز سدوزئی، راجہ عاصم اکرام، سردار شہزاد عزیزو دیگر رہنما موجود تھے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ میں آج سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ان کے انقلابی قافلے کا حصہ بن رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2020 ء میں تحریک انصاف کی قیادت میں مجھ سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی اس دعوت پر میں تحریک انصاف میں شامل ہوا۔ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور سٹیٹس کو کے خلاف ایک سیاسی ویژن دیا تھا لیکن پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد آہستہ آہستہ یہ بات واضح ہوتی گئی کہ یہ دعوے فقط کاغذی اور ٹی وی ٹاک شوز تک محدود تھے۔

تحریک انصاف میں مختلف مافیاز اپنے پنجے گاڑھ چکے ہیں اور پارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما طاہر کھوکھر نے پارٹی کی اندروانی کرپشن سے تنگ آ کر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا،اس حوالے سے طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوا۔ طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں