آزاد کشمیر کی حیثیت کا فیصلہ کشمیری ریفرنڈم کے ذریعے خود کریں گے،عمران خان

میں نہیں جانتا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات کہاں سے آئی، میری حکومت کشمیریوں کو حق دے گی کہ وہ فیصلہ کریں پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ کشمیریوں نے آزادی کیلئے بےحد قربانیاں دیں۔ وزیراعظم کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جولائی 2021 18:50

آزاد کشمیر کی حیثیت  کا فیصلہ کشمیری ریفرنڈم کے ذریعے خود کریں گے،عمران خان
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات ٹھیک نہیں، کشمیریوں کو حق دینے کیلئے ریفرنڈم کروائیں گے، کشمیری عوام میری حکومت میں ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ کشمیریوں نے آزادی کیلئے بےحد قربانیاں دیں، کشمیریوں کو ان کا حق ملےگا۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، شانداراستقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں،کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے بے حد قربانیاں دیں، پورا یقین ہےکہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی،کشمیریوں کوان کا حق ملےگا، میری حکومت ریفرنڈم کرائے گی کہ آپ فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا آزاد؟ ریفرنڈم میں کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی سے بات چیت شروع ہوگئی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں،الیکشن کمیشن ن لیگ کی اور حکومت بھی ن لیگ کی، تو ہم کیسے دھاندلی کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ جم خانہ کلب میں ایک موٹا سا آدمی میچ کھیلنے آگیا اس کا نام نوازشریف تھا، نوازشریف نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، نوازشریف جب میچ کھیلنے آتا تھا تو اپنے ایمپائر لے کرآتے تھے، جب نوازشریف  آوَٹ ہوتا تھا تو وہ ایمپائر نوبال کردیتے تھے۔

ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا ایمپائر ہو، کرکٹ کی دنیا میں نوٹرل ایمپائر لے کرآیا، ایک سال سے اپوزیشن کو  الیکشن ریفارمز کی دعوت دے رہے ہیں کوئی نہیں آتا، ہم نے اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز دی، اس قوم نے عظیم قوم بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں شرکت کی تو پاکستان میں تباہی  مچ گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ برا حال خیبرپختونخوا کا تھا، خیبرپختونخوا میں سب سے تیزی سے غربت میں کمی آئی، خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی آئی اور امیر اورغریب میں فرق کم ہوا، آزاد کشمیرمیں حکومت ن لیگ کی،الیکشن کمیشن ان کا اوردھاندلی ہم کریں گے؟ ایک سال سے الیکشن ریفارمز کیلئے دعوت دے رہا ہوں بات نہیں سن رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کی تجویز دی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈبے چوری ہونے کی شکایات نہیں ہوں گی۔


مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں