آزاد کشمیر انتخاب، تحریک انصاف کو12حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت 12 حلقوں میں برتری کے ساتھ آگے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو 4، 4 حلقوں میں برتری حاصل، ذرائع
دانش احمد انصاری اتوار 25 جولائی 2021 18:49
(جاری ہے)
اس دوران غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظ فر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔نتخابات سے قبل گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں آزاد کشمیر کی عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی ، سروے کے دوران آزاد کشمیر کی عوام سے سوال کیا گیا کہ وہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سے کس سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں؟ سروے کے دوران پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے 44 فیصد عوام نے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں جہاں 12 فیصد عوام ن لیگ اور صرف 9 فیصد لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حامی ہیں ، یوں یہ دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر صرف 21 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکیں تاہم پاکستان تحریک انصاف تنہا 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔گیلپ پاکستان کے سروے میں آزاد کشمیر کے عوام سے ان کے پسندیدہ سیاسی لیڈر کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں کشمیری عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا ، آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا ، بلاول بھٹو 49 اور شہباز شریف 48 فیصد حمایت حاصل کر سکے جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آزاد کشمیر کی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہیں، انہیں صرف 44 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے،کونسلر خاور قریشی
پاکستان سیاسی ماحول میں تلخیوں،عدم برداشت اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عامر عبدالغفار لون
مظفرآباد،نامعلوم ملزمان نے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا، مقدمہ درج
مظفرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،نوسربازگروہ گرفتار
چوہدری غلام عباس عظیم رہنما تھے، تحریک آزادی کشمیر کیلئےان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیر برائے جموں ..
جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال روکا نہ جا سکا
چھتر کلاس کلیاں،تیزرفتار مہران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی،دو افراد زخمی
ذوالفقارعلی بھٹو برج نلوچھی پر نصب لاکھوں روپے کی تزین و آرائشِ (لائیٹنگ) ناکارہ ہو کر رہ گئی
مظفرآباد، شہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوریوںسے شہری پریشان
وزیراعظم آزاد کشمیر کے دبنگ احکامات، کرپشن مکاؤ مہم عروج پر پہنچ گئی
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس