ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ

دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے بھی باہمی تعاون کریں گی اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 اگست 2021 16:57

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ
مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اگست 2021ء ) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ کرلیا ، لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے بھی باہمی تعاون کریں گی اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پرآنے کی دعوت دے دی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والا وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا، پیسے کی بنیاد پر بنی جعلی حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیرانتخابات میں پیسہ چلایا، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی، دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے، حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے، پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بےنقاب کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنےگا، کوشش ہوگی آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت الیکشن ریفارمزچاہتی ہے تواتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، سندھ میں ہمارے خلاف سیاسی کچرا جمع کیا جارہا ہے، کراچی کے ضمنی انتخابات میں سب جماعتوں کو پیپلزپارٹی نے شکست دی، پیپلزپارٹی کے خلاف کئی اتحاد بنے مگر وہ خود اختلافات کا شکار ہوگئے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں