آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی، تین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب

مزید تین نشستوں پر کامیابی سے پی ٹی آئی کی 32 نشستیں ہوگئیں، پی ٹی آئی اب اکثریت کے ساتھ حکومت بناسکے گی، پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی7 نشستیں ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 اگست 2021 19:48

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی، تین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) آزاد جموں کشمیر قانون سازاسمبلی میں تین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، مزید تین نشستوں پر کامیابی سے پی ٹی آئی کی 32 نشستیں ہوگئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر قانون سازاسمبلی میں تینوں مخصوص نشستوں پر آج انتخاب ہوئے۔

جس میں تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ علما ومشائخ کی نشست پر محمد مظہرسعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پارکشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح خواتین کی5 مخصوص نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کو تین نشستوں پر کامیابی ملی، جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی۔

(جاری ہے)

53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کو 27 ووٹ درکار ہیں، لیکن تین نشستوں پر کامیابی کی بعد پی ٹی آئی  کی کل 32 نشستیں ہوگئی ہیں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی7 نشستیں ہیں جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔ مزید برآں وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیٹوں اور عہدوں پرعمران خان جو فیصلہ کریں گے سب کو قبول ہوگا ،آزاد کشمیر کی دینی جماعتوں سے ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیٹوں اور عہدوں عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب کو قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دینی جماعتوں سے ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کل مخصوص نشستوں پر انتخاب ہو گا اس کے بعد باقی مراحل مکمل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیٹوں پر جیت کا سارا سہرا عمران خان کو جاتا ہے ، کشمیری عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں