آزادکشمیر اسمبلی تحریک انصاف سپیکراور ڈپٹی سپیکرکے عہدوں پر اپنے امیدوار منتخب کروانے میں کامیاب

چوہدری انوار الحق سپیکرجبکہ چوہدری ریاض گجر ڈپٹی سپیکرمنتخب ‘نومنتخب اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا‘ 6 خواتین اراکین بھی شامل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 اگست 2021 13:30

آزادکشمیر اسمبلی تحریک انصاف سپیکراور ڈپٹی سپیکرکے عہدوں پر اپنے امیدوار منتخب کروانے میں کامیاب
 مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست ۔2021 ) آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چوہدری انوار الحق سپیکرجبکہ چوہدری ریاض گجر ڈپٹی سپیکرمنتخب ہوگئے ہیں قبل ازیں نومنتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا. نجی ٹی وی کے مطابق مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا یا حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں.

سپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے.

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجرکوڈپٹی سپیکرکا امیدوار نامزد کیا تھا دوسری جانب آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم، سپیکر ڈپٹی اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چناﺅ کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پایا.

سپیکر اسمبلی عہدے کیلئے مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی نون کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی. وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا.                                                                                                                             

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں