وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر ویڈیو وائرل، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،تاہم اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 5 اگست 2021 20:53

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر ویڈیو وائرل، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5 اگست 2021 ) وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،جس پر تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔

ان کے پیچھے تحریک انصاف کے کئی کارکن بھی موٹر سائیکل پر سوار ہیں ۔اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیاز ی پارلیمنٹ جا ر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ اس ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار شخص حقیقت میں وزیراعظم آزاد کشمیر نہیںبلکہ پی ٹی آئی کے رہنما میجر (ر) لطیف خلیق ہیں۔ جو آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں اکثر مصروف رہتے ہیں۔

یہ ویڈیو آزاد کشمیر انتخابا ت سے قبل کی ہے، جب میجر (ر) لطیف خلیق اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقات کے لیے نکلے تھے۔ اس ویڈیو کے ریزولیوشن کم ہونے کی وجہ سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ یہ ویڈیو وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہے۔خیال رہے کہ آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔قانون سا ز اسمبلی میں رائے شماری کے دوران عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رول ا?ف لا اور تحریک ا?زادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے، عمران خان کی کوششوں سے جو فائر بندی ہوئی ہے، اس سے کافی فرق پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش ا?مدید کہتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں