تحریک انصاف کے صدر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس و دیگر رہنمائوں کی وزراء کے ہمراہ کہوڑی آمد

اتوار 28 نومبر 2021 14:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) تحریک انصاف کے صدر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس و دیگر رہنمائوں کی وزراء کے ہمراہ کہوڑی آمد ‘ سابق وزیر حکومت سید منظور حسین شاہ سے اُن کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار‘ مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی ‘ گزشتہ روز تحریک انصاف کے صدر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس ‘ وزراء حکومت دیوان چغتائی ‘ چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور ‘ ممبر اسمبلی محترمہ امتیاز نسیم ‘ ممبر اسمبلی تقدیس گیلانی ‘ سابق اُمیدوار اسمبلی و نائب صدر میر عتیق الرحمن ‘ راجہ مدد خان و ممبران گورننگ باڈی سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں و کارکنان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت سید منظور حسین شاہ کے گھر کہوڑی جا کر اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں