آزاد کشمیر میں ایڈمنسٹریٹر ضلع،ٹاؤن کمیٹی،بلدیہ میں باصلاحیت نوجوانون کی تعیناتی حکومت آزاد کشمیر کا احسن اقدام ہے ،ْمولانا عبیداللہ فاروقی

بدھ 3 جنوری 2018 17:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) چیئر مین علماء و مشائخ کونسل مولانا عبیداللہ فاروقی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایڈمنسٹریٹر ضلع،ٹاؤن کمیٹی،بلدیہ میں باصلاحیت نوجوانون کی تعیناتی حکومت آزاد کشمیر کا احسن اقدام ہے۔وزیر اعظم نے باصلاحیت نوجوانوں کا تقرر کر کے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

نو تعینات شدہ ایڈمنسٹریٹر آمدہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات ٹائم پر یو سکیں ،چیئرمین عبیداللہ فاروقی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر باصلاحیت نوجوان ہیں جن کی تعیناتی سے عوامی مسائل میں کمی ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی نومتیخب ایڈمسٹریٹرصاحبان کو چیئرمین علماء مشائخ کونسل نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ایڈمنسٹریٹر ز کی تعیناتی کا یہی مقصد ہے کے وہ بلدیاتی الیکشن کے تیاری میں تیزی لائیں تاکہ الیکشن وقت پر ہوسکیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں