وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان کے باوجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواؤں کی ادائیگی نہ ہو سکی ، ملازمہ لیڈی

ہیلتھ ورکرز تنخواؤں کی عدم ادائیگی سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھر میں فاقوں پڑ گئے،وزیر اعظم از خود نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی تخواؤں کی ادائیگی کے لے اقدامات اٹھائیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 17:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعلان کے باوجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواؤں کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔تنخواؤں کی عدم ادائیگی سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھر میں فاقوں نے ڈیرا ڈال لیا ۔وزیر اعظم از خود نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی تخواؤں کی ادائیگی کے لے اقدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار لیٖڈی ہیلتھ ورکز کے ملازمہ نے میڈیا سے بات چییت کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے اعلان کیا تھا کہ ہماری تنخواؤں کی ادائیگی کی جائے مگر چند مفاد پرست ٹوالہ راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے مگر ایسا نہیں ہونے دینگے مفاد پرست ٹولہ ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کی کوشش کررہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہوئے جو لوگ ہمارے تنخواؤں کی ادائیگی میں روڑے اٹکا رہے ہیں ان کے خلاف نوٹس لیتے ہو ئے ہماری تنخواہ کی ادائیگی کی جائے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں