سروس رولز 2016کو مورخر /ترمیم کروانے کی سازش سے آگاہ ہیں،نجف گردیزی

این ٹی ایس کے زریعے ایم ایڈ فسٹ ڈویژن پرائمری اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں

جمعرات 4 جنوری 2018 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) ٹیچرز فورم ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران چیئرمین سید نجف گردیزی ،صدر سردار ارشد ،سیکرٹری جنرل اسداللہ ملک ،نائب صدور محمد اسماعیل چوہدری ،عبدالمجید ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹیچرز آرگنائزیشن کی سروس رولز 2016کو مورخر /ترمیم کروانے کی سازش سے آگاہ ہیں مقررین نے کہا کہ ایکٹ 2016کی روح سے نمبر سروسز 2017،5(4)مورخہ29-05-2017کے تحت جاری تصدیق کے مطابق ٹیچرز آرگنائزیشن ایک غیر رجسٹرڈ تنظیم ہے ،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی ایکٹ 2016ء کو درست قرار دیا ہے ،ٹیچرز آرگنائزیشن کے آئین کی دفاع 6کی روح سے ٹیچرز آرگنائزیشن غیر جریدہ اور اساتذہ کی تنظیم ہے 26جون 1990کے بعد کوئی سینئر مدرس اس کا عہددار نہیں ہوسکتا جبکہ سردار عارف شاہین سینئر مدرس ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیچرآرگنائزیشن کے غیر آئینی الیکشن پراسیس عدالت العالیہ میں چیلنج ہو چکے ہیں جس کی آئندہ سماعت 3جنوری 2018ء ہے ۔مقرررین نے کہا ماضی میں محکمہ تعلیم میں موجود مخصوص گروپ نے سروس رولز 1994کودوسال کے لئے موخر کروایا تھاجو 22سال تک معطل رہیں۔جب سے محکمہ تعلیم قائم ہوا مخصوص گروپ نے رولز کے مغائر رعائیتوں کے زریعے کم تعلیمی قابلیت اورتھرڈ ڈویژن کو برقرار رکھا ،این ٹی ایس کے زریعے ایم فل ماسڑ ڈگری ہولڈر اور ایم ایڈ فسٹ ڈویژن پرائمری اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں ایسے حالات کم تعلیمی قابلیت اور تھرڈ ڈویژن کو ہائی سکیلز میں ترقیاب کروانے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے ۔

اس وقت آزادکشمیر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ہائی کوالیفاڈ پی ایچ ڈی ایم فل ماسڑ ڈگری ہولڈرز اورایم ایڈ اساتذہ موجود ہیں مقررین نے کہا کہ سروس رولز 2016کے حق میں عدالت العالیہ آزادکشمیر نے Status queجاری کررکھا ہے جس کی آئندہ سماعت 17جنوری 2018سروس رولز 2016کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو انشاء اللہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں