بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، سویلین آبادی کو پہنچنے والے نقصان کی مذمت کر ہیں ‘ اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی دہشتگردی اور سیز فائر لائن کے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے

مسلم کانفرنس کے رہنماء وممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی کی بات چیت

بدھ 10 جنوری 2018 15:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) مسلم کانفرنس کے رہنماء وممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، سویلین آبادی کو پہنچنے والے نقصان کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی دہشتگردی اور سیز فائر لائن کے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

انہوں نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کی دہشتگردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب وہ نہتے اور معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ سویلین آبادی کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اقوام عالم او آئی سی اور سارک ممالک کی تنظیم کو کشمیر کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر یہ سلگتہ ہوا آتش فشاں خطہ کا امن تہہ و بالا کر دے گا۔

(جاری ہے)

ممبر کشمیر کونسل نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت سیز فائر لائن پر بسنے والی سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔سیز فائر لائن پر قائم طبی مراکز میں کوئی سہولت دستیاب نہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سویلین آبادی کے تحفظ اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے ریاست کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی طرح کشمیر پر بھی قرار داد لائیں اقوام عالم شمالی کوریہ کے خلاف قرارداد پر قرارداد لانے کے بجائے کشمیر میں بہتے ہوئے خون اور بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں بھی ساٹھ لاکھ بھارتی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور سیئز فائر لائن پر بھی بھارتی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔

تاہم وہ امریکہ ، بھارت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات جن میں پاکستان کے بارے میں شدید ترین جذبات کا اظہار کیا گیا ہے اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست دان ابھی سے اقدامات شروع کر دیں اور اپنی دولت جو بیرون ملک ہے اس کو تحفظ فراہم کریں، امریکہ دنیا کا جھوٹا اور مکارترین ملک ہے،جس نے دنیا کا امن تباہ کر دیا ہے،امریکہ آج تک دنیا کو افغانستان،عراق حملوں اورلاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کا جوازنہیں بتاسکا،امریکی صدرپاکستان کو عراق یا افغانستان نہ سمجھے مشکل وقت میں آزادکشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور اس میں کشمیریوں کی نمائندگی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے مسلم کانفرنس کا بنیادی مشن ہی خط سے محرومیوں کا خاتمہ ، پر امن ماحول اور استحقاق کاخاتمہ کر کے بیروزگاری کو ختم کر کے دم لینا ہے اور ہر شخص کو اسکے بنیاد ی حقوق سے مستفید کرنا ہے تاکہ کسی بھی امیر اور غریب ہیں کوئی فرق باقی نہ رہے اور برابر کے حقوق دلوائے جائیں تاکہ معاشرہ برابری کی سطح پر قائم ہو سکے اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے انہوں نے کہا مسلم کانفرنس اقتدار نہیں چاہتی بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی نمائندگی کر کے اُن کے حقوق کی محافظ بننا چاہتی ہے جس سے کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں