مظفر آباد ،ْالائونسز اور دیگر مراعات نہ ئیے جانے کیخلاف سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں کی دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال

اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا،مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی

منگل 16 جنوری 2018 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) الائونسز اور دیگر مراعات نہ ئیے جانے کے خلاف سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں کی دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال ،ْاوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا،حکومت ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن ،مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی ،ْ14نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے الائونسز اور دیگر مراعات نہ دئیے جانے اور بنیادی مسائل حل نہ کیے جانے پر ڈاکٹروں نے دو گھنٹے تک او پی ڈی کو بند رکھتے ہوئے احتجاج کیا دور دراز کے علاقوں سے طبی معائنہ کیلئے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،علامتی ہڑتال 10بجے شروع ہو کر دن 12بجے ختم ہوئی ۔

احتجاج سے ڈاکٹر عدنان معراج ،ڈاکٹر اعجاز ،ڈاکٹر بشارت حیات ،ڈاکٹر بابر بلال،ڈاکٹر طاہر درانی ،ڈاکٹر نوید مغل ،ڈاکٹر تحسین ،ڈاکٹر منزہ ،ڈاکٹر تنبیہ ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کیڈرز کے کٹریٹر سڑیکچرکا نفاذ ،ٹیچنگ کیڈر کا قیام ،ٹیچنگ اولانس کی ادائیگی،ایٹی ایشن آف ٹیچنگ فیکلٹی ،میڈیکل کالجز میں وائس پرنسپل کی تقریر ی ،گورنر باڈی برائے میڈیکل کالجز پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن میں آزادکشمیر کی نمائندگی ،ہیلتھ الائونس کی بلا تخصیص ادائیگی ،ترقیاب شدہ ڈاکٹر ز کی ایڈجسمنٹ کا معاملہ ،نظرثانی چار درجاتی فارمولہ ،کوالفیکشن الائونس،ڈاکٹروں کیخلاف بے بنیاد انکوائری اور کمیشن کے ختم کرنے ،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاملہ ،ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر مستقل تقرری اور ایڈہاک ازم کا خاتمہ ،ہارڈایریا الائونس سمیت دیگر مطالبے فوری پورے کیے جائیں اگر حکومت آزادکشمیر اور محکمہ صحت نے ایک ہفتہ کے اندر اندر جائز مطالبات پورے نہ کیے تو ڈاکٹر ز غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں