فیلڈ سٹاف کی اپ گریڈیشن سرفہرست، ضلعی باڈیز کا جلد ازجلد قیام عمل میں لایا جائے گا‘تنظیم کا منشور جاری

پیر 16 اپریل 2018 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ، فیلڈ سٹاف ویلفیر ایسوسی ایشن غیرجریدہ نے اپنا منشور جاری کر دیا، فیلڈ سٹاف کی اپ گریڈیشن سرفہرست، ضلعی باڈیز کا جلد ازجلد قیام عمل میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر کی فیلڈسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن غیرجریدہ کے نومنتخب صدر سردار جاوید عزیز، جنرل سیکریٹری محمد ندیم خان نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر واحد ایسا محکمہ ہے جس میں آج بھی سیکرٹری یونین کونسل اور پراجیکٹ اسسٹنٹس سکیل 7 اور 11 میں کام کر رہے ہیں جبکہ باقی کسی محکمہ میں سکیل 7اور 11 میں کوئی ملازم نہیں، اس حوالہ سے سمری محکمہ مالیات میں زیر کار ہے امید ہے جلد ان معاملات کو یکسو کیا جائے گا، ہم محکمہ کے ملازمین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف ویلفیر ایسوسی ایشن غیرجریدہ کو فعال بنانے کے لیے تمام اضلاع میں باڈیاں جلد مکمل کریں گے، اپنے فیلڈ سٹاف ملازمین کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں