گرین کنزرویشن مچھیارہ پارک کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے انتخابات دو مد مقابل پینل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

ماحول دوست پینل ،گرین مچھیارہ اتحاد پینل نے انتخابی مہم جوش و خروش سے شروع کر دی

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) گرین کنزرویشن مچھیارہ پارک کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے انتخابات دو مد مقابل پینل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع،ماحول دوست پینل ،گرین مچھیارہ اتحاد پینل نے انتخابی مہم جوش و خروش سے شروع کر دی، گرین مچھیارہ اتحاد پینل کو پہلا دھچکا، پینل کی نائب صدر دوئم نے اپنے کاغذات واپس کر تے ہوئے ماحول دوست پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مچھیارہ پارک کی تنظیمی باڈی کا انتخاب 23 اپریل کو ہوگا ،گرین مچھیارہ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوار میراورنگزیب پینل کی نامزد کر دہ خاتون نائب صدر دوئم نے گزشتہ روز الیکشن کمشنر خواجہ محمد الیاس سے کاغذات واپس لے لیے اور ماحول دوست پینل کے صدارتی امیدوار سردار محمد امرائو خان اور ان کی ٹیم کی حمایت کا اعلان کر کے مچھیارہ اتحاد پینل کا ایک مضبوط ستون گرا دیا جب کہ ماحول دوست پینل کے نامزد امیدواران نے جوش و خروش سے انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اور مزید گرین مچھیارہ اتحاد پینل کے امیدواران کو اپنے ساتھ ملانے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں گرین مچھیارہ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوار نے گزشتہ نو سالوں سے صدارتی عہدے پر قبضہ جما رکھا ہے ماحول دوست پینل کے تمام امیدواران پہلی مرتبہ ایل ایس او کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ماحول دوست پینل کے صدر سردار امرائو خان جنرل سیکرٹری ، راجہ منظور حسین، سیکرٹری مالیات سید ظفر حسین شاہ و دیگر نے عہدیداران کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مچھیارہ نیشنل پارک جو کہ گزشتہ 18 سالوں سے تحفظ جنگل اور جنگلی حیات جیسے عظیم مقصد کیلئے لگایا گیا تھا گزشتہ نو سالوں سے سابق صدر نے عملی طور پر اصل مقصد کیلئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے زنانہ و مردانہ 60 دیہی تحفظاتی کمیٹیوں کو غیر فعال کر رکھا ہے ہم پارک کے اصل مقاصد کی جانب دیہی تحفظاتی کمیٹیوں اور کمیونٹی کے اشتراک سے مچھیارہ پارک کو بین الاقوامی سطح کا پارک بنا کر رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں