تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی رہنما ڈاکٹر لطف الرحمان نے یونیورسٹی میں ہونے والی برادری ازم ،میرٹ کی پامالی ،بیرون آزادکشمیر سے ہونے والی تقرریوں اور بدعنوانیوں کے خلاف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 18:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی ڈاکٹر لطف الرحمان نے یونیورسٹی میں ہونے والی برادری ازم ،میرٹ کی پامالی ،بیرون آزادکشمیر سے ہونے والی تقرریوں اور بدعنوانیوں کے خلاف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ،انہوں نے چہلہ اور چھتر یونٹ کے کارکنان کو یونیورسٹی بچائو مہم کے اگلے پروگرام کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر آزادکشمیر /چانسلر یونیورسٹی سے اپیل کی تھی کہ یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن اور میرٹ کا دوہرا معیار کا نوٹس لیں لیکن ابھی تک صدارتی کیمپ سے خاموشی کی فضاء محسوس ہورہی ہے اب ہم نے چند ایک عملی اقدام بھی اٹھانے ہیں ۔

وزیر اعظم آزادکشمیر جو وزیر اعظم بننے سے لیکر اس وقت تک میرٹ ،میرٹ کی باتیں واعلان کرتے پھرتے ہیں ،لیکن صدر آزادکشمیر سمیت اس سوال کا جواب نہ دے سکے جس شخص کو پلیچرازم کے کیس میں وائس چانسلر کمیٹی اسلام آباد نے جون2017میں بدیانت قرار دیا اور شنیزلی کا فیصلہ سنایا اس شخص کو جولائی 2017ء میں وائس چانسلر تقررکردیا گیا یہ وزیر اعظم اور صدر آزادکشمیر کا میرٹ اور گڈگورننس ہے مجھے اسلام آباد کی سطح پر جانا پڑا میں جائوں گا لیکن ہر چہرے بے نقاب کرکے چھوڑ ونگا غریب آدمی کو بجلی کے بل ادا ہ ہونے پر گرفتار کیا جاتا ہے ہم آخری بار صدر آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی خاموش کو ٹورے اور یونیورسٹی کو ان کرپٹ افراد سے پاک کریںبصورت دیگر ہم سخت اقدام اُٹھائے پر مجبور ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوتھ کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیاررہیں ان کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ اداروں میں بیٹھے کرپٹ مافیا کا علاج کریں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں