وزیراعظم کابینہ توسیع سے اقتدار نہیں بچا سکتے‘( ن) لیگی حکومت کو عرصہ اقتدار پورا کرنے کیلئے عوامی مسائل حل کرنا ہونگے‘ حیرت ہے کل وزیراعظم آزادکشمیر یہ کہہ رہے تھے

کہ 12 سے زیادہ وزیر بنے تو گھر چلا جاونگا آج گھر جانے سے بچنے کے لیے 20 وزراء کی تعداد پوری کردی نوجوان قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر کابینہ توسیع کے ذریعہ اپنے اقتدار کو بچا نہیں سکتے، ن لیگی حکومت کو اپنا عرصہ اقتدار پورا کرنے کے لئے عوامی مسائل حل کرنا ہونگے، حیرت ہے کل وزیراعظم آزادکشمیر یہ کہہ رہے تھے کہ 12 سے زیادہ وزیر بنے تو گھر چلا جاونگا آج گھر جانے سے بچنے کے لیے 20 وزراء کی تعداد پوری کردی، ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت 2 سالوں میں کوئی ایسا کام نہیں کر سکی جس سے ریاستی عوام مطمئن ہوں، اپنے ایم ایل ایز ہی لیگی حکومت کے لیے خطرہ بن گئے، جب عدم اعتماد کا خطرہ منڈلانے لگا تو وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کر کے اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش کی، مگر یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی کیونکہ وزرارکی تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی کی عدم شرکت حقیقت میں وزیراعظم پر عدم اعتماد ہی ہے، اب لیگی حکومت کے لیے اپنا عرصہ اقتدار پورا کرنا مشکل ہوچکا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں