جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جموںوکشمیر یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ، وائس چانسلر کی حجاز مقدس روانگی کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز کو قائم مقام چانسلر تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے فیصل آباد یونیورسٹی سے زراعت میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی، جبکہ بیرون ملک برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ موصو ف قبل ازیں رجسٹرار یونیورسٹی ،ڈائر یکٹر فنانس اور ڈائر یکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل(QEC )جیسے اہم انتظامی عہدوں پر بطریق احسن فرائض انجام دے چکے ہیں۔ موصوف قومی وبین الاقوامی سطح پر منعقدہ سمینارز/کانفرنسز میں شرکت کرنے اور آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں