آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں شدید بارش کا سلسلہ شروع

مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ،ْ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،مزید بارشوں کا امکان ! محکمہ موسمیات

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ! مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ،ْ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،مزید بارشوں کا امکان ! محکمہ موسمیات نے اگاہ کردیا !۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں شدید بارشوں کے باعث شہر اور گلی محلوں کے گٹر اُبل گئے ! گندے پانی کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ! جس کے باعث عام آدمی پیدل چلنے سے بھی محروم ہوکر رہ گیا جبکہ شاہراہ نیلم کمسر اور ماربل کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند جبکہ راولپنڈی مظفرآباد ،دولائی کے مقام سے مانسہرہ تا مظفرآباد لوہار گلی کے مقام سے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا !۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں