راجہ محمد حیدر خان نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مہاراجہ کی مسلم دشمن پالیسیوں کی ہمیشہ ڈٹ کر مخالفت کی ،
حیدر خان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق اور دادرسی کی جنگ لڑی صدر آزاد جموں وکشمیر کامظفرآباد میں حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راجہ محمد حیدر خان کی 52ویں برسی پر بطور مہمان خصوصی خطاب
جمعہ 20 اپریل 2018 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس وقت مسلم کانفرنس کی قیادت کی اور کشمیریوں کو متحد رکھا ۔ صدر نے کہا کہ راجہ محمد حیدر خان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دیئے جانے کے سلسلے میں بھی اپنی آواز بلند کرتے رہے۔
صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین کے نقشے قدم پر اپنے اس مشن کو جاری و ساری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام و ظلم و جبر کا سلسلہ 1947ء سے شروع ہوا جو تا حال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت نے اڑھائی لاکھ کشمیریوں کا قتل عام کیا تھا اور آج بھی بھارتی قابض افواج نے پورے جموں وکشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور اس نے ظلم و استبداد کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے آزادکشمیر کے سیاسی قائدین اور تارکین وطن کمیونٹی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ۔ انہوں نے حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ممتاز اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہر سال اس شاندار تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ تقریب میں وزیر اوقاف و امور دینیہ راجہ عبد القیوم خان ،ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری لطیف اکبر کی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل ہونے والی خونریزی سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال ..
چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ودیگر ججز کا چودھری لطیف اکبر سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار ..
چیف جسٹس آزاد کشمیر کا چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت
محتسب اعلی آزاد کشمیر کی عدم تعیناتی پر ریاست بھر میں چہ مگوئیاں شروع
ضمنی انتخابات میں سندھ اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کارکردگی عوامی اعتماد کا مظہر ہے،خورشید ..
بنک روڈ تانگہ سٹینڈ میں محمدی ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کا افتتاح کردیا گیا
ریاست جموں کشمیر ایک وحدت ہے وطن عزیز کا تحفظ نوجوانوں پر فرض ہے،پاسبان حریت
معلم القرآن کی تقرریوں میں حق دار کی حق تلفی کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہو گا،راجہ سجاد احمد ..
وادی نیلم کے پر فضا مقام اڑنگ کیل میں سیاحوں سمیت عوامی سمندر امنڈ آیا
لال آٹے کی قیمت میں کمی مگر گیس، لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ
ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ نے کشمیریوں سے بھارتی پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی
لوہارگلی سڑک بارشوں میں اکثربند رہنے کے باوجود حکمران توجہ نہیں دے رہے، مظفرحسین منہاس
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا