اسلام امن بھائی چارے کا دین ہے ‘اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت کی کامیابیوں حاصل کرسکتے ہیں ‘

اس وقت امت مسلمہ جن مسائل ومشکلات سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن کریم کے احکامات کے مطابق نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ سے پہلوتہی ہے امیرجمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولاناسعید یوسف کاگیارہویں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 21:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) امیرجمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولاناسعید یوسف نے پیر طریقت مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی کی زیرسرپرستی قائم مدرسہ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ جامع مسجد امام احمد بن حنبل شوکت لائن میں حفظ و فضائل وعظمت قرآن کریم کی تکمیل کے موقع پر گیارہویں روح پرور 23حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن بھائی چارے کا دین ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت کی کامیابیوں حاصل کرسکتے ہیں اس وقت امت مسلمہ جن مسائل ومشکلات سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن کریم کے احکامات کے مطابق نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ سے پہلوتہی ہے ،قندوز افغانستان میں مدرسہ میں حفاظ کرام کی دستار بندی کے موقع پر امریکی ڈرون حملہ کے ذریعہ 101معصوم حفاظ کو شہید کرکے امریکہ نے تمام مسلمانوں کے سینوں کو چھلنی کیا ہے ،مقبوضہ کشمیر ،افغانستان ،شام ،برما سمیت پوری دنیا میںمسلمانوں کا خون ناحق بہانے کیلئے اہل کفر آپس میں متحدومنظم ہیں مقبوضہ کشمیر میں آئے روز نہتے مسلمانوں کو ہندوستانی فوج شہید کرنے کے علاوہ آصفہ جیسی معصوم بچیوں اورخواتین کو عصمت دری کے علاوہ شہید کررہی ہے مگر عالمی امن کے دعوے دار امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم پر مکمل چپ کاروزہ رکھے ہوئے ہیں ،مولانا سعید یوسف نے کہا ہے کہ ہمیں ان مظالم کا بدلہ لینا ہے اسلام کے آفاقی پیغام کو پوری دنیا میں لے کرجانا ہے ،سانحہ قندوز کے بعدہر گھر میں اپنے بچوں کو قرآن کریم حفظ کرا کر نبی کریم ؐ کے سنت طریقوں کو اپنے گھروں میں عورتوں مردوں بچوں سے عمل کراکر معصوم حفاظ کرام کی شہادتوں کا بدلہ لینا ہے ،تقریب میں مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی ،مولانا قاری عبدالمالک توحیدی ،مولانا انوار الحق ،مولانا فیاض الحسن خطیب جامع مسجد امام احمد بن حنبل ،مولانا قاری محمدافضل نقشبندی ،قاری محمد عامر ،مفتی غلام مصطفی ،مفتی کریم اللہ سمیت علمائے کرام مختلف مدارس کے طلباء کرام ،اعلیٰ سیاسی وسماجی شخصیات ،صحافیوں ،وکلاء اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،فضائل وعظمت قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی نے کہا کہ ہمیں قرآن کریم کو پڑھ کر اس کے احکامات پر عمل کرکے اس راستے پر چلنا چاہیے جوہمارے خالق اور مالک اس کائنات کے مالک اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے پسند فرمایا ہے اگر ہم دنیاوی مسائل ومشکلات کا حل چاہتے ہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہوگا اللہ تعالیٰ کی مدد نبی کریم ؐ کی حیات مبارکہ پرعمل کرکے ہی ہم حاصل کرسکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے جو دین نبی کریم ؐ کے ذریعے ہم تک پہنچایا ہے اس پر عمل کرکے ہم سرخرو ہوسکتے ہیں اس دین کیلئے نبیوں کو آرے سی چیرا گیا نبی کریم ؐ کو کفار مکمہ نے طرح طرح کی تکالیف پہنچائیں ،اس موقع پر حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 23حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی اورمدرسہ کے اساتذہ کو تحائف دئے گئے قبل ازیں مولانا سعید یوسف نے مدرسہ تعلیم القرآن شاہناڑہ میں حفظ قرآن کریم کی تکمیل کے موقع پر مولانا قاری عبدالمالک توحیدی کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ جامع مسجد امام اعظم ابو حنفیہ چناری میں مولانا قاری مختار احمد کیانی صدر جمعیت علماء اسلام ضلع جہلم ویلی کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے وقت یہ سوچنا چاہیے کہ ہم اس ووٹ کے ذریعے کسے حق حکمرانی دے رہے ہیں کیوںکہ ہمیں اس ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کرنی ہے اورکل اللہ تعالیٰ کو جواب دہ وہنا ہے کہ اسلام کے نام پرحاصل کئے گئے ملک پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہم نے کیا کردار ادا کیا ،تقریب سے مولانا فرید احمد ،مولانا گل احمد الاظہری ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے خطاب کیا ،مولانا سعید یوسف نے شیخ الحدیث امیر اہل سنت والجماعت مولانا محمد الیاس کی عیادت کرنے کے علاوہ مولانا امتیاز عباسی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر سمیت علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ کیانی ہائوس چناری جاکرسینئر صحافی عبدالوحید کیانی کے برادر اکبر الحاج فیروز الدین کیانی کی وفات پر تعزیت کی اورمرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں