عوام کے دل و جان سے دونوں ہاتھ اٹھا کر پیپلز پارٹی کے عوامی دور کی واپسی کی دعائیں کررہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری پرویز مغل ایڈووکیٹ کی بات چیت

جمعہ 20 اپریل 2018 20:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری پرویز مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے دل و جان سے دونوں ہاتھ اٹھا کر پیپلز پارٹی کے عوامی دور کی واپسی کی دعائیں کررہے ہیں جب حکمران عوام آپس میں ایک گھر کی طرح تھے اور کوئی رکاوٹ روک ٹوک نہ تھی ۔ ہر شخص وزیراعظم ، وزراء سے اپنے علاقے عوام کے بارے میں آزادانہ بات کرتا تھا اور ان کی داد رسی ہوئی تھی ۔

موجودہ حکومت کو محکمہ تعلیم کے لیکچررز کو بے وقار کرکے نہیں نکالنا چاہیے تھا ۔ پہلے قانون سازی کرتے اور پھر ان اساتذہ کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے باقی ماندہ عرصہ سروس کی تنخواہوں سمیت خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رخصت کیا جاتا یہ سب اپنے وقت کے قانون کے مطابق بھرتی ہوئے تھے جس میں تبدیلی کا اطلاق اس کے پاس ہونے کے بعد پہلے والوں پر نہیں ہوتا ہے مگر بغیر قانون بنائے بے توقیری کرنا قابل مذمت اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز مغل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی صدر لطیف اکبر ، سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور ، سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب سمیت قیادت کی ہدایت پر پارٹی ممبر سازی مہم جاری ہے ۔ عوام کی طرف سے بڑھ چڑھ کر رکنیت حاصل کی جارہی ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممبر بن چکے ہیں ۔ جن میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ یہ عوامی قیادت اور عوامی پارٹی پر خلق خدا کا اعتماد ہے جو پبلک ریفرنڈم ثابت ہوگا ایک بار پھر پاکستان آزاد کشمیر میں خلق خدا کا راج آئے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں