حج اورعمرہ زائرین کی جانب سے مظفرآباد میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا مطالبہ

منگل 24 اپریل 2018 19:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) حج اورعمرہ زائرین کی جانب سے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا مطالبہ ،آزادکشمیر کے اضلاع ،مظفرآباد ،باغ ،راولاکوٹ ، نیلم ،جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے حج اورعمرہ زائرین کی بڑی تعداد کو بائیومیٹرک تصدیق اورفنگرپرنٹس کیلئے راولپنڈی اورمانسہرہ سفر کرنے کے علاوہ اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں اورعمررسیدہ مرد وخواتین کو سفری تکالیف بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بائیومیٹرک سسٹم کو ختم کیا گیا ، پانچوں اضلاع کے عوام سفر اور اضافی اخراجات کرکے مانسہرہ اورراولپنڈی بائیومیٹرک سسٹم (تصدیق ) کے لئے جاتے ہیں ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ و فاقی وزارت امورحج ،وزارت داخلہ،اور سعودی ایمبسی فوری طور پر مظفرآباد میں بائیومیٹرک سسٹم تنصیب کیلئے دفتر قائم کرنے کے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں