سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی مستونگ، پشاور اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

پیر 16 جولائی 2018 13:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے مستونگ بلوچستان، پشاور اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے، جس میں عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت قیمتی جانیں جانبحق ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندیء درجات اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والے عناصر اللہ تعالیٰ کے غضب سے نہیں بچ سکتے، کُچھ عناصر جمہوری نظام اور پُرامن پاکستان کے خلاف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن و امان قائم ہو اور مُلک ترقی کرے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ دردناک واقعات سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ پاک اُنہیں صبر وحوصلہ عطاکرے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں