موجودہ حکومت کے دور میں وادیء نیلم میں تعمیرو ترقی کے شاندار کام ہوئے ہیں جو موقع پر تکمیل ہو چُکے ہیں‘میاں عبدالوحید برکتی

منگل 17 جولائی 2018 14:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مُسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ملی یکجہتی بورڈ کے چیئر مین میاں عبدالوحید برکتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وادیء نیلم میں تعمیرو ترقی کے شاندار کام ہوئے ہیں جو موقع پر تکمیل ہو چُکے ہیں۔ اس کا کریڈٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذمہ داران ور خصوصا" سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کو جاتا ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی گُل خنداں کو نظر نہیں آتے، اُنہیں کسی ماہر ڈاکٹر کو اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہیے۔

(جاری ہے)

تاکہ اُنہیں لوکل گورنمنٹ کے منصوبے جو وادیء نیلم میں تکمیل ہوئے ہیں نظر آئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے کام نہیں چلے گا۔ وہ تعصب و بُغض کی بنیاد پر الزامات نہ لگائیں ۔ حقائق کو کُھلے دل سے تسلیم کریں۔ مناسب ہو گا کہ وہ ایسے منصوبہ جات جن پر کام نہیں ہوا اُن کی نشاندہی کریں تاکہ دُودھ کا دُودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ وادیء نیلم کے عوام اُنہیں انتخابات میں کئی بار مسترد کر چُکے ہیں ۔ اُن کی الزامات والی پالیسیاں ہی عوام بخوبی جانتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دور میں وادیء نیلم میں ریکارڈ کام ہوئے ہیں جن کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں