وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تاریخی اقدامات مدتوں یادرکھے جائیں گے‘راجہ فیصل آزاد

ایکٹ 74میں 13 ویں آئینی ترمیم ،۱کھرب 8ارب روپے کا تاریخی بجٹ ،10اضلاع میں فری ایمرجنسی سروس کا آغاز ،وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام، این ٹی ایس کا نفاذ وہ تاریخی کارنامے ہیں جو گزشتہ حکومتیں نہیں کر سکیں

منگل 17 جولائی 2018 14:21

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر پونچھ ڈویژن کے صدرراجہ فیصل آزاد نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تاریخی اقدامات مدتوں یادرکھے جائیں گے۔ ایکٹ 74میں 13 ویں آئینی ترمیم ،۱کھرب 8ارب روپے کا تاریخی بجٹ ،10اضلاع میں فری ایمرجنسی سروس کا آغاز ،وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام، این ٹی ایس کا نفاذ وہ تاریخی کارنامے ہیں جو گزشتہ حکومتیں نہیں کر سکیں۔

آزادکشمیر کے عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت نے اہم اقدامات کیے۔آزادکشمیر کے اندرتعمیر وترقی اورمیرٹ کی بحالی، کرپشن کے خاتمہ کا ایک ساتھ آغاز ہوچکاہے ، سی پیک کے منصوبے کوآزادکشمیر میں لانے سے انقلابی تبدیلی آرہی ہے،آزادکشمیر میںراجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت نے کر پش کا قلع قمع کرکے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ۱کھرب 8ارب روپے کا بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ سے مالی مسائل قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ،انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عام انتخابات میں ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں کامقابلہ کررہی ہے اس کے باوجود امید ہے کہ مسلم لیگ ن چاروں صوبوں اورمرکز میں واضع اکثریت حاصل کرئیگی اور حکومت بنائے گی انہوںنے کہا آزادکشمیر کے عوام کا اعتماد حکومت کو حاصل ہے۔

قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور میاںشہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ پاکستان میں الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔محکمہ تعلیم میں بھی میرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کر دی گئی ہے۔ سابقہ ادوار میں محکمہ تعلیم میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں نے محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا تھا ۔ موجو دہ دور میں این ٹی ایس کے نفاذ سے اہل لوگوں کی بھرتی سے محکمہ تعلیم کے نظام میں بہترین تبدیلی آئی ہے۔

خصوصاًحلقہ غربی باغ کو گزشتہ ادوار میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ۔ اس دور میں ایجنٹوں کے ذریعے ٹیچر ز بھرتی کیے جاتے رہے۔سابقہ ادوار میں تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔فنڈز بھی اپنے ایجنٹوں کو دیئے گے ،زمین پر کام کاج کا نام ونشان تک نہیں ۔مسلم کانفرنس کا دور غربی باغ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور رہا ۔میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی۔مسلم کانفرنس کی قیادت غربی باغ کے عوام کے وٹوں سے حکومت میں آتی رہی لیکن سب سے زیادہ انتقام بھی اسی علاقہ کے لوگوں سے لیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں